میرا اور میرے علاقے کا چھوٹا سا تعارف
السلام علیکم! میرا نام نادر منصور ہے اور میں ایک ادب کا سٹوڈنٹ اور بلاگر ہوں ویسے تو میرا مضمون انگریزی ہے جیسا کہ میں بی-ایس انگریزی کا سٹوڈنٹ ہوں لیکن پھر بھی میں اپنی بلاگنگ میں اردو کا استعمال کروں گا تاکہ اپنی قومی زبان کو اوپر لے جا سکوں اور پاکستانیوں میں شعور اجاگر کر سکوں کہ وہ بھی اردو بولتے یا لکھتے ہوئے احساس کمتری کا شکار نہ ہوں اور پوری دنیا میں اپنی زبان کو ایک نمایاں مقام دے سکیں۔ جیسا کہ میں اپنا انٹروڈکشن کروا رہا تھا تو بتاتا چلوں کہ میں ۱۱ جنوری ۲۰۰۲ کو ڈیرہ غازی خان کے ایک گاؤں رائمن والا میں پیدا ہوا جہاں پہ بلوچ قوم کی ایک شاخ ہتوانی رہتے ہیں ۔ اس وقت تو اس کی نہ زیادہ آبادی تھی نہ ہی پاس میں کوئی بازار تھے لیکن بہت پہلے ہی یہاں بجلی بھی پہنچا دی گئی اور ساتھ میں انڈس ہائی وے بھی بنا دیا گیا جو تقریباً پورے پاکستان کو ملاتا ہے۔ میرا گاؤں تحصیل اور ضلع دونوں ڈیرہ غازی خان میں ہی آتا ہے جبکہ ہمارا جو ڈاکخانہ ہے وہ پکا شاہنواز ہے۔ جہاں پہ لڑکے اور لڑکیوں کیلئے بہت سے پرائمری اور مڈل سکول بھی ہیں اور ایک ہائی سکول بھی ہے جس کا نام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پکا شاہ...